بعض اوقات چھوٹی سے چھوٹی معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں جہاں معمولی کام کے عوض کبھی کبھار ’سرکاری بابو‘ کی مٹھی بھی گرم کرنا پڑتی ہے لیکن اب آپ گھنٹوں انتظاریا جلدی کام کیلئے ایجنٹوں کے چکرمیں پڑنے کے بجائے گھر بیٹھے بنیادی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اور تو اور شکی بیویوں کی تسلی کا حل بھی موجود ہے۔نادرا نے عوام کی سہولت کے لیے چندمخصوص ایس ایم ایس کوڈز جاری کئے ہیں، جن پر میسیج کرکے طلوبہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ٹی وی اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی
ٹی وی اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی
ان کوڈز کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ فائلر ہیں یا نان فائلر، آپ کا نام ووٹنگ لسٹ میں ہے یا نہیں، آپ کی گاڑی کس کے نام پر ہے، آپ کا شجرہ نصب کیا ہے، وغیرہ اور بہت کچھ۔تمام تر معلومات گھر بیٹھے بس ایک ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔۔ اور تو اور شوہر پر ٹھوس وجوہات کی بناء پرشک وشبہ رکھنے والی بیگمات بھی گھر بیٹھے یہ چیک کرسکتی ہیں کہ کہیں ان کے سرتاج نے دوسری شادی تو نہیں کرر کھی۔
یہ مخصوص کوڈز اوران سے حاصل ہونے والی معلومات کی تفصیل آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
اپنی گاڑی کا چیسز نمبر 8521 پر ایس ایم ایس کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا آپ کی گاڑی چوری کی تو نہیں ہے۔
اپنا شناختی کارڈ نمبر 7000 پر ایس ایم ایس کریں، آپ جان جائیں گے کہ آپ کے نام پر کوئی جعلی کارڈ تو نہیں بنا ہوا۔
اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں، اس سے آپ کو علم ہوجائے گا کہ کہ آپ کا نام ووٹر لسٹ میں درج ہے یا نہیں اور اگرہے تو کہاں درج ہے۔
اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کرنے سے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کون سے نیٹ ورک کی کتنی سِمیں ہیں۔
اپنے شناختی کارڈ کے نمبر سے پہلے ”ATL“ لکھیں، اس کے بعد اسپیس دے کر 9966 پر ایس ایم ایس کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ فائلر ہیں یا نان فائلر ۔
شناختی کارڈ نمبر 8009 پر ایس ایم ایس کریں، آپ کو اپ کا شجرہ نصب پتہ چل جائے گا۔
شناختی کارڈ 1166 پر ایس ایم ایس کرنے سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کرونا ویکسین لگ چکی ہے یا نہیں۔
شناختی کارڈ نمبر 8500 پر بھیج کر آپ اپنا صحت کارڈ چیک کر سکتے ہیں۔
صحت سہولت کارڈ سے متعلق جاننے کیلئے 9780 کریں۔
اور احساس رجسٹریشن کیلئے 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔
شوہر کی دوسری شادی کا پتہ چلانے کے لیے اپنے موبائل فون سے شوہر کا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8009 پر بھیجیں تو تمام معلومات سامنے آجائیں گی کہ شوہر کی کتنی بیویاں اور بچے ہیں۔