آسٹریلوی باؤلرز کا بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک قرار

Australian bowlers named Babar Azam as one of the best batsmen in the world

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک قرار دے دیا۔ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی باؤلرز نے بابر اعظم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے تھا کہ سابق پاکستانی کپتان دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کوئی خاص کمزوریاں نہیں ہیں ، ان کی ٹیکنیک بہت مضبوط ہے، وہ گراؤنڈ میں کہیں بھی رنز بنا سکتے ہیں، اس سیریز میں وہ ہمارے لیے مشکل ہوں گے۔ 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی 20 سیریز جیت لی

کمنز کا کہنا تھا کہ بابر اس وقت دنیا کے بہترین بیٹرز کی لسٹ میں ہیں جنہیں آوٹ کرنے کے بعد ہمیشہ آپ مطمئن ہوتے ہیں۔ آسٹریلوی باؤلر جوش ہیزول ووڈ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک کلاس کے کھلاڑی ہیں ، انہوں نے پہلے ون ڈے کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا اور پھر ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنے کھیل کو مضبوط کیا، وہ ایک کوالٹی پلیئر ہیں ، اگر اپ نے انہیں آؤٹ نہیں کیا تو وہ آپ کو نقصان پہنچائیں گے ، وہ آپ پر پریشر واپس ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے کہا کہ بابر اعظم کے بیٹنگ کا مزاج بہت کمال کا ہے، ان کے پاس ہر قسم کے شاٹس ہیں، وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو اننگز کو بنا سکتے ہیں اور وقت پر جارحانہ بھی کھیل سکتے ہیں ، وہ کسی بھی وقت کھیل کا مومینٹم بدل کر جیت سکتے ہیں۔ سٹارک کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور امید ہے کہ بابر کو اس بار رنز نہیں بنانے دیں گے۔









اشتہار


اشتہار