گنجے مردوں میں اللہ نے کونسی خصوصیات رکھی ہیں؟

What characteristics has Allah placed in bald men?

اگر آپ اپنے بالوں کے جھڑنے یا گنج پن کے بارے میں فکر مند ہیں تو اب جو بات ہم آپ کو بتانے والے ہیں وہ آپ کو زندگی بھر حوصلہ دے گی۔بزنس انسائیڈر کے مطابق، 2012 میں کئے گئے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ گنجے مردوں کو اکثر لہلہاتے گھنے بالوں والے مردوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب اور غالب پایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین بھی بنا بالوں والے مردوں کو مضبوط اور زیادہ طاقت ور سمجھتی ہیں۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ ہالی ووڈ کے سب سے بڑے “ہنکس” بروس وِلس، ڈوین “دی راک” جانسن، اور جیسن سٹیتھم کا کرئیر ان کی چمکتی ٹنڈ کی طرح روشن ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں سائنس دان البرٹ ای مانس (جو کہ خود بھی گنجے ہیں) کی جانب سے کی گئی ہے۔ مطالعے میں 59 افراد سے حاصل شدہ ڈیٹا مرتب کیا گیا، شرکاء کو مردوں کی متعدد تصاویر دکھائی گئیں۔پہلی تصویر میں سر پر پورے بالوں والا آدمی دکھایا گیا تھا اور دوسری تصویر میں وہی آدمی دکھایا گیا تھا جس کے بال نہیں تھے۔

زیادہ تر شرکاء نے بتایا کہ انہوں نے گنجے مردوں کو مجموعی طور پر زیادہ پرکشش پایا۔ٹیک انٹرپرینیور سیٹھ گوڈن (بذات خود گنجے) نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ نہ صرف مُنڈے ہوئے سر والے لوگ زیادہ کامیاب نظر آتے ہیں، بلکہ بظاہر وہ زیادہ ہوشیار بھی نظر آتے ہیں۔یونیورسٹی آف سارلینڈ میں کی گئی ایک الگ تحقیق کے مطابق گنجے مرد عموماً بڑی عمر کے ہوتے ہیں۔

 اور خواتین انہیں زیادہ ذہین اور سمجھدار سمجھتی ہیں۔اگرچہ اس میں ایک کیچ ہے۔یہ تمام خصوصیات “بالڈ اسپاٹ” یعنی جزوی گنجوں پر لاگو نہیں ہوتیں۔ مرد صرف اس صورت میں زیادہ پرکشش، ذہین اور کامیاب نظر آتے ہیں جب وہ مکمل طور پر بغیر بالوں کے ہوں، جبکہ بالڈ اسپاٹ یا جزوی گنج پن کا شکار مردوں کو کمزور اور کم پرکشش مانا جاتا ہے۔








اشتہار


اشتہار