پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کی طرف اشارے دے دیا۔اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔
عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کرنے جارہی ہیں
ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔اس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے چند اشعار بھی لکھے، جوکہ یہ تھے “تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں”۔
تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) December 9, 2023
رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں
چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے
منزل تو مل ہی جائے ، جانا مگر کہاں
رابی
thama ho hath tum ne dunya ka dar kahan
rishton ki bandishon ka wesa asar kahan
chore to jaa rehi hon dunya ko sab se peechey… pic.twitter.com/neRIuq6uhD
رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا تاہم صارفین نے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔خیال رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔