پاکستان سمیت دنیا بھر میں " ایکس" کی سروس ڈاؤن

"X" service down worldwide including Pakistan

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس”  کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس(ٹوئٹر) کے صارفین کسی پوسٹ کو دیکھنا چاہیں تو کلک کرنے پر پوسٹ دکھائی نہ دینے کا پیغام یا سادہ صفحہ دکھائی دے رہا ہے۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

سوشل میڈیا صفحات پر ہیش ٹیگ ٹوئٹر ڈاؤن بھی ٹرینڈ کررہا ہے جس پر صارفین اپنے تجربات شئیر کررہے ہیں۔ ایکس کے ڈاؤن ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔








اشتہار


اشتہار