ہانیہ عامر کی دبئی میں موج مستیاں، ویڈیو بھی سامنے آگئی

Hania Aamir's Moj Mastian in Dubai, video also came out

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی متحدہ عرب امارات میں چھٹیاں گزارنے کی ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ ہانیہ عامر مداحوں سے اپنی ہر بات شئیر کرنا پسند کرتی ہیں اس حوالہ سے وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم بھی دکھائی دیتی ہیں۔ 

اگر آپ مجھے ’نک نیم‘ دینا چاہتے تو کیا نام رکھتے؟ حریم کا سوال

اس بار انہوں نے اپنے دبئی ٹرپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سب ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

 انہیں دیکھ کر جہاں ہانیہ کے مداح خوش ہوئے وہیں دوسری جانب ان کے حال ہی میں بازو پر بنوائے گئے ’ٹیٹو‘ کے سبب انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناکر افسوس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ 

تعریف اور تنقید کی اس گھما گھمی میں ان کی بابراعظم کے ساتھ دوستی پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔ واضح رہے کہ ہانیہ پچھلے چند عرصے سے کبھی بولڈ لباس کو لے کر، کبھی ’ٹیٹو‘ بنوانے پر تو کبھی مغربی انداز اپنانے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنتی دکھائی دے رہیں۔ 

 ہانیہ کے یہ سب ہی پہلو منظرِ عام پر آنے کے بعد سے بھاری تعداد میں انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ان فالو کیا جارہا ہے جس میں وافر تعداد میں ان کے مداح بھی شامل ہیں۔ 

 




حوالہ 

اشتہار


اشتہار