ایران کی دوسری ایئرلائن کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع

Iran's second airline begins flight operations in Pakistan

کراچی: ایران کی دوسری ایئرلائن تابان نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔سول ایوی ایشن کے مطابق ایران کی ایئرلائن تابان کی پہلی پرواز کراچی سے مشہد کے لیے روانہ ہوئی۔پاکستان سے ایران کے لیے تابان کی پہلی پرواز میں گورنر سندھ کے علاوہ 80 سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔ تابان ایئر ابتدائی طور پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

معروف سیاستدان کے گھر سے 12 ارب روپے برآمد

تابان ایئر لائن کی کراچی سے مشہد کے لیے پرواز ہر منگل کو روانہ ہو گی جبکہ مشہد سے کراچی کے لیے بھی ہفتے میں ایک پرواز چلائی جائے گی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایک اور غیر ملکی ایئر لائن کے پاکستان سے آپریشن کی وجہ سے ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایران ایئر کے بعد اب ایران کی تابان ایئر لائن نے بھی پاکستان سے اپنا آپریشن شروع کر دیا۔













اشتہار


اشتہار