اُردو کے کرکٹ کمنٹیٹراور صدا کار محمد ادریس فیصل آباد میں طویل علالت کے بعد 87سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر سپنا سٹی فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کمنٹیٹرز نے جب پہلی بار ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر کمنٹیٹرز کلب قائم کیا تو محمد ادریس اس کے پہلے صدر بنے تھے۔
عوام ہوجائے ہوشیار!!! پی ٹی اے نے خبردار کر دیا
عوام ہوجائے ہوشیار!!! پی ٹی اے نے خبردار کر دیا
محمد ادریس صرف کرکٹ کے کمینٹیٹر ہی نہیں بلکہ اس کھیل کے دلدادہ بھی تھے۔ اردو زبان میں کمنٹری کرنے میں ان کا اپنا ہی ایک انداز تھا۔ وہ جب کمنٹری کرتے تو سننے والے خود کو میدان میں موجود محسوس کرتے تھے۔