امیشاپٹیل فلم’’ہتک‘‘میں پولیس افسرکاکردارنبھائیں گی

Amishaptel will play the role of a police officer in the film "Hatak".

بالی ووڈاداکارہ امیشاپٹیل فلم’’ہتک‘‘میں پولیس افسرکاکردارنبھائیں گی۔تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کیلئے2023 بہترین سال رہا اور ان کی فلم’غدر2‘ نے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ  مچادیا۔ 

معروف اداکارہ نے شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی فلم ’ہتک‘ کیلئے کمر کس لی ہے اور اس میں وہ ایک دبنگ پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ذرائع کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اجے شرما ہیں اور نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری2024 سے ہوجائے گا۔

واضح رہےکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں متعدد اداکاراؤں نے فلموں میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے جن میں رانی مکھرجی اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔’ہتک‘ کی شوٹنگ راجستھان اور شمالی انڈیا کے کچھ علاقوں میں کی جائے گی اور فلم کا آفیشل اعلان کچھ دنوں میں متوقع ہے۔








اشتہار


اشتہار