نیلم منیر کی بچی کیساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل



پاکستان  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی بچی کیساتھ دلچسپ  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کم عمر بچی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

امیشا پٹیل اب نئے روپ میں بڑی سکرین پر جلوہ گرہونےجارہی ہیں۔

 نیلم منیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ "میری شہزادی کے ساتھ یہ میری بھانجی پریشے ہے۔"اداکارہ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور گانا "جانِ تمنا، جانِ ادا" واضح طور پر سنا جاسکتا ہے,انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

 خیال رہے کہ نیلم منیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 7.2 ملین سے زائد ہے، اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں،اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ 



حوالہ 

اشتہار


اشتہار