بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول جوڑی ایشوریا رائے اورابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سراٹھانے لگیں۔بالی ووڈ لیجنڈ اورابھیشیک بچن کے والد امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا رائے کو سوشل میڈیا اکاؤںٹ انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہےجس کے بعد ایک دفعہ پھر ان کے بیٹے اور بہو میں علیحدگی کی خبریں سراٹھانے لگیں۔
’چلاؤ مت‘ جیا بچن غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل
’چلاؤ مت‘ جیا بچن غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل
اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ابھیشیک بچن کی ایک تقریب میں تنہا شرکت کرنے کے سبب خاصا وائرل ہوئی تھیں۔تقریب میں ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی کے موجود نہ ہونے نے صارفین کو شک میں مبتلا کردیا تھا۔
تاہم چند ہفتوں سے زیر گردش علیحدگی کی ان افواہوں نے ایشوریا اور ابھیشیک کو شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ’دی آرچیز‘ کے پریمیئر میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد دم توڑ دیا تھا۔اس کے بعد امیتابھ بچن کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی بہو کو اَن فالو کرنا صارفین کہ نہ بھایا۔
واضح رہے کہ نہ صرف ایشوریہ بلکہ بالی ووڈ کے ’ بگ بی’ نے دیگرکئی افراد کو بھی انسٹا اکاؤنٹ سے اَن فالو کیا ہے، انہوں نے اپنے بیٹے ابھیشیک اور بیٹی شویتا بچن سمیت بھارتی شوبز شخصیات سلمان خان، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور ویرات کوہلی کو بھی اَن فالو کیا۔ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، 2011 میں ان کے ہاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔