گھریلوں صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

گھریلوں صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

ملک میں ہول سیل انرجی مارکیٹس کے قیام کی صورت میں وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کی بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ملک میں ہول سیل انرجی مارکیٹ کے قیام سے متعلق نئی دستاویز منظر عام پر آگئی۔ وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کی بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

امریکا کے نئے ’ورک ویزا‘ سے کون فائدہ اٹھا سکے گا۔

دستاویز کے مطابق ہول سیل انرجی مارکیٹ بننے سے صنعتی، کمرشل صارفین نیشنل گرڈ سے نکل جائیں گے، 50 فیصد بڑے صارفین گئے تو گھریلو صارفین کی بجلی 6 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنی پڑے گی، 10 فیصد بڑے صارفین جانے سے بجلی 15 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوسکتی ہے۔وزارت توانائی کے مطابق ایسی صورتحال میں سالانہ ایک ہزار ارب سے زائد کی اضافی سبسڈی دینا پڑے گی، کمرشل صارفین اس وقت سالانہ ساڑھے 39 ارب یونٹ بجلی استعمال کررہے ہیں، حکومت کمرشل صارفین کو مہنگی بجلی دیکر چھوٹے صارفین کو ریلیف دے رہی ہے۔







اشتہار


اشتہار