ترکی میں 5.1 شدت کا زلزلہ ، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

Earthquake of magnitude 5.1 in Turkey, no loss of life or property

ترکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔جرمن ریسرچ سنٹر جیو سائنسسز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تاحال زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

 ریکارڈ برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم

واضح رہے کہ اس سے قبل 7 اور 8 مارچ 2023 کو ترکی میں 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے میں 50 ہزار 783 لوگ جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے تھے ، اس کے علاوہ سینکڑوں مکانات اور عمارتیں منہدم ہوئی تھیں۔







اشتہار


اشتہار