پی ایس ایل کانواں ایڈیشن،22ممالک کے485کھلاڑی رجسٹرڈ

PSL Kanwan edition, 485 players from 22 countries registered

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کروالی۔تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کابخارجیسےجیسےشائقین کرکٹ پرچڑھنےکوتیارہےویسےہی اس میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کاسلسلہ بھی عروج پرہے۔

سعودی عرب نے غیرملکی ورکرز کیلئے نئے ویزہ قوانین متعارف کرا دئیے

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل9 کے لیے22 ممالک کے485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔پی سی بی نے بتایا کہ پلاٹینم کیٹیگری میں46،  ڈائمنڈ کیٹیگری میں76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36 اور جنوبی افریقاکے30 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

پی سی بی کے مطابق بنگلا دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا 16، زمبابوے11 اور آئرلینڈ کے9 کھلاڑیوں نے رجسٹرڈ ہوئے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 9 کے لیے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں رہنے والے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈریکس پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروانے والوں میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانےاورافغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے رجسٹریشن کروائی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کروائی۔پی سی بی کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری میں ایشٹن ایگر، رحمان اللہ گرباز، بین ڈکٹ ، لوک ووڈ جیسے معروف کرکٹرز شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ13 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔











اشتہار


اشتہار