ٹک ٹاکر صندل خٹک الیکشن 2024 لڑنے کو تیار

Tik Tok Sandal Khattak ready to fight election 2024

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر صندل خٹک  نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صندل خٹک کا کہنا تھا کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی۔ اور میرے آبائی علاقے میں بہت مسائل ہیں ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔ 

ٹک ٹاکر کا مزید یہ کہنا تھا خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔ اور  ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔

واضح  رہے کہاس  سے قبل صندل خٹک کی دوست و ٹک ٹاکر حریم شاہ نے صندل خٹک کے خلاف ہی ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ‘کے تحت درخواست دائر کی تھی۔ 

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

جس میں حریم شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ صندل خٹک اور عائشہ ناز نے ان کی ذاتی ویڈیوز چرانے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرکے انہیں بدنام کیا۔ بہرحال کچھ عرصے بعد ان کی درخواستِ ضمانت منظور ہو گئی تھی۔








اشتہار


اشتہار