ایک اسٹنٹ نے دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کو ’ذہنی اذیت‘ سے دوچار کردیا

A stunt left the world's biggest YouTuber suffering from 'mental torture'

”مسٹر بیسٹ“ کے نام سے مشہور دنیا کے سب سے بڑے اور امیر یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن نے حال ہی میں ایک ایسا اسٹنٹ کیا جس نے انہیں آنسوؤں سے رونے پر مجبور کرتے ہوئے ’ذہنی اذیت‘ سے دوچار کردیا۔مسٹر بیسٹ نے اپنے برداشت کے امتحان کیلئے سات دن تک خود کو رضاکارانہ طور پر زمین کے دس فٹ نیچے زندہ دفن کیا۔

’پروگرام وڑ گیا‘ نامی خوردنی پراڈکٹ سامنے آنے پر شیر افضل مروت کا ردعمل

جبکہ زمین کے اوپر ان کی ٹیم نے تابوت کے اندر نصب کیمروں کے ذریعے ان کی حالت پر گہری نظر رکھی۔مسٹر بیسٹ نے جو ویڈیو شئیر کی اس میں انہیں ایک شفاف تابوت کے اندر دکھایا گیا، جس میں ضروری سامان موجود تھا۔انہیں آہستہ آہستہ زمین میں نیچے اتارا گیا اور ان کی ٹیم نے مؤثر طریقے سے قبر کو سیل کرنے کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ مٹی کا استعمال کیا۔

ویڈیو دیکھیں:



پوری ویڈیو کے دوران، مسٹر بیسٹ جذباتی طور پر برباد نظر آئے۔ویڈیو کے آخر میں، وہ کہتے ہیں، ’یہ بیان کرنا مشکل ہے کہ سورج کو سات دن تک نہ دیکھنے کے بعد کیسا لگتا ہے۔‘





اشتہار


اشتہار