سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے دوران شو ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے تھے جس دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بابراعظم کا متبادل کپتان کون؟ عبدالرزاق نے بتادیا
بابراعظم کا متبادل کپتان کون؟ عبدالرزاق نے بتادیا
سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ذکا اشرف کسی کلب کے چیئرمین نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں، انہیں بہت ساری چیزوں کو دیکھنا چاہیے، ذکا اشرف میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو فون کرکے کہہ رہے ہیں۔
کہ یہ میرے لیے یہ کہہ رہا ہے یا وہ کہہ رہا ہے خدا کیلئے آپ چیئرمین پی سی بی ہو کوئی بھی آپ کے بارے میں اس لیے کہہ رہا ہے کہ آپ ان کو موقع دے رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ آپ اپنے کام سے کام رکھیں کیونکہ لوگوں کو آپ موقع دے رہے ہیں۔
وہاں ٹیم ورلڈکپ کھیلنے گئی ہے اور آپ یہاں بیانات دے رہے ہیں، کبھی بابر تو کبھی کسی کھلاڑی کے بارے میں کچھ بھی کہہ رہے ہیں، خدا کیلئے پہلے اپنی کرسی کو مضبوط کیجیے اور جو ہم کرکٹرز کی آپ سے امیدیں ہیں انہیں پورا کیجیے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے کام سے کام رکھیں اس بات کو چھوڑدیں کہ کوئی آپ کے بارے میں کیا کہہ رہا ہے۔