بابراعظم کا متبادل کپتان کون؟ عبدالرزاق نے بتادیا

Who will be Babar Azam's replacement captain? Three names came up.

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بابراعظم کے متبادل کپتان کیلئے تین نام پیش کردیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ اگر آپ ٹیسٹ کپتان تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو سرفراز احمد، محمد رضوان اور شان مسعود اچھے آپشن ہیں۔ 

مشہور کرکٹر دلہا بننے جارہے ہیں شادی کب ہوگی اور لڑکی کون ہے؟

کپتان کو صرف ایک اچھا کرکٹر ہی نہیں اچھا انسان بھی ہونا چاہیے۔ ان تینوں میں یہ خوبیاں ہیں اور وہ کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلنا جانتے ہیں۔یاد رہے کہ بابراعظم کو نومبر 2020 میں اظہر علی کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم جبکہ اسی سال مئی میں ون ڈے کپتان مقرر کیا گیا تھا جبکہ 2019 میں انہیں ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سونپی گئی تھی۔

 وہ تقریباً تین سال سے تینوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔
بابراعظم 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں جس میں سے پاکستان کو 10 میچز میں فتح اور 6 میں شکست ہوئی جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کو اپنے گزشتہ چار میچز میں مسلسل شکستوں کا سامنا ہے۔

جبکہ اس سے قبل پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں بھی جگہ نہیں بناسکا تھا جس پر بابراعظم کی ناقص کپتانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انکو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔واضح رہے کہ بابراعظم پاکستان ٹیم کے نمایاں اسکورر ہیں اور عالمی رینکنگ میں تینوں طرز کی کرکٹ میں بہترین اسکور کرنے والے ابتدائی پانچ بلے بازوں میں شامل ہیں۔










اشتہار


اشتہار