مہنگے پٹرول سے پریشان افراد کی سنی گئی،ہونڈا کا الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان

People worried about expensive petrol were heard, Honda's announcement to introduce an electric bike

مہنگے پٹرول سے پریشان افراد کی سنی گئی، اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 برس مکمل ہونے پر الیکٹرک بائیک ’’e Benly‘‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی برانڈ ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 سال مکمل ہونے پر  شیخوپورہ میں قائم فیکٹری میں منعقدہ تقریب الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کیا،خصوصی تقریب میں ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی  آئویاما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے اور ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے شرکت کی۔

زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف میں مبتلا

 اٹلس ہونڈا کے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا “ای بینلے” آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، ہونڈا پاکستانی معاشرے اور صارفین کے فیڈ بیک کو سمجھتے ہوئے ان کی ضرورتوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مہنگے پٹرول سے پریشان افراد کی سنی گئی،ہونڈا کا  الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان

ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی  آئویاما نے پاکستان میں ہونڈا کے کاروبارکو بڑھانے میں اٹلس گروپ، اٹلس ہونڈا ایسوسی ایٹس، ڈیلرز اینڈ آٹو پارٹس مینوفیچکررز کو پاکستان میں ہونڈا کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا،ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے اٹلس ہونڈا کے پورے ایکو سسٹم کو 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہونڈا پاکستانی صارفین کے لیے پرکشش مصنوعات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

مہنگے پٹرول سے پریشان افراد کی سنی گئی،ہونڈا کا  الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان

اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار، روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا،انہوں ںے کہا کہ اٹلس ہونڈا 95 فیصد پرزہ جات مقامی سطح پر تیار کررہی ہے اور کمپنی نے پاکستان میں پرزہ جات بنانے والوں اور ڈیلرزز کا سب سے بڑا نیٹ ورک تشکیل دیا ہے،ہماری کوشش کے عوام کو آرام دہ سفری سہولت مہیا کی جائے۔







اشتہار


اشتہار