غیر اخلاقی پرفارمنس، تھیٹر اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو نوٹس جاری

Immoral performance, notice issued to theater actresses Khushboo Khan and Nida Chaudhry

نامور تھیٹر اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے غیر اخلاقی پرفارمنس پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تھیٹر انڈسٹری کی مشہور ڈانسر و اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے نوٹس جاری کر دیا گیا، دونوں اداکارائیں غیر اخلاقی پرفارمنس کر رہی ہیں ان کو ڈراما ایکٹ کے تحت سزا دی جائے ۔

ٹک ٹاک پر پابندی

اداکارہ خوشبو خان الفلاح تھیٹر جبکہ ندا چوہدری تماثیل تھیٹر میں ڈراما پرفارم کر رہی ہیں، پنجاب آرٹس کونسل نے مانیٹرنگ کے بعد ڈی سی لاہور اور محکمہ داخلہ کو کاروائی کے لیے خط بھیج دیا۔

غیر اخلاقی پرفارمنس، تھیٹر اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو نوٹس جاری

پنجاب آرٹ کونسل کے مطابق دونوں اداکارائیں غیر اخلاقی پرفارمنسز میں ریکارڈ کی گئیں ہیں، ان دونوں کی ویڈیوز ریکارڈنگز موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں اداکارائیں قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔







اشتہار


اشتہار