ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

The decision to ban Tik Tok

 نیپال نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔نیپالی کابینہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما نے بتایا کہ یہ فیصلہ ٹک ٹاک سے نیپال کی 'سماجی ہم آہنگی' کو نقصان پہنچنے کے باعث کیا گیا۔

ریحام خان کی طلاق ہوئی یا نہیں؟ پتہ چل گیا

انہوں نے کہا کہ اس مقبول ویڈیو شیئرنگ کا 'غلط' استعمال کیا جا رہا تھا جس کے باعث مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پابندی کا اطلاق جلد ہوگا، مگر فی الحال انہوں نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

نیپالی ٹیلی کام اتھارٹی کے سربراہ پرشوتم کنال نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کو ایپ بند کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب نیپال میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر سوشل میڈیا ایپس میں بھی بہت کچھ قابل اعتراض موجود ہے، ہمیں کسی پر پابندی لگانے کی بجائے انہیں قوانین کے دائرے میں لانا چاہیے۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر پہلے بھی کئی ممالک میں مختلف وجوہات کو جواز بنا کر مکمل یا جزوی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔










اشتہار


اشتہار