پی آئی اے نے چین کی پروازوں کے لیے طلبہ کو ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کردیا

PIA announced to give discounts to students for flights to China

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے طلباء کے عالمی دن کے موقع پر چین کے لیے پروازوں پر 80 کلو گرام بیگیج الاؤنس کے ساتھ طلباء کو 20 فیصد خصوصی رعایت کی پیشکش کی ہے۔سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ’قومی پرچم بردار کمپنی فی الحال ہر اتوار کو اسلام آباد تا بیجنگ اور بیجنگ سے اسلام آباد روٹ پر ہفتہ وار پرواز چلا رہی ہے‘۔

گاڑیاں بند ؟

ڈسکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک طالبعلم علی عمران نے کہا، ’پاکستانی طلباء کی ایک بڑی تعداد پورے چین میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، اور وہ آئندہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ طلباء دونوں ممالک کے درمیان اپنے سفر کے دوران سامان الاؤنس میں اضافے سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔








اشتہار


اشتہار