سوات کے علاقے مینگورہ اور اس کے گردونواح میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
حریم شاہ کوبڑی پیشکش۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر ہر طرف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 207 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 4.3 تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔