لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریوں کیلئے ورکنگ گروپ قائم

A working group has been established for artificial rain preparations in Lahore

پنجاب حکومت نے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریوں کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا۔ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

نگران وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام نے اجلاس میں مصنوعی بارش برسانے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ اور کلاؤڈ آؤنائزیشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے پہلا ٹرائل چار سے چھ ہفتے میں متوقع ہے۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ہوائی جہاز استعمال کرتے ہوئے کیمیائی عمل کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کا زیادہ انحصار موسمی حالات اور بادلوں پر ہوتا ہے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت اسموگ کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔








اشتہار


اشتہار