
مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز خان جاں بحق ہو گئے۔  ایاز خان مسلم لیگ ن سٹی مردان کے جنرل سیکرٹری تھے،لیگی رہنما گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں،پار ہوتی پولیس نے فائرنگ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور  تفتیش شروع کردی۔
  ایک ہی خاندان کے 5افراد کی خودکشی
  
  
ایک ہی خاندان کے 5افراد کی خودکشی
 ایف آئی آر کےمتن کے مطابق  نا معلوم افراد نے تھانہ پارہوتی کی حدود رحمن کالونی میں  فائرنگ کرکے  ایاز کوقتل کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتول رستم سے واپس آرہے تھے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر گاڑی پر فائرنگ ہوئی،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔
20سالہ بیٹے کاشف کی مدعیت میں تھانہ پار ہوتی میں نا معلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی، لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  مقتول آنے والے الیکشن میں پی کے 58 سے امیدوار کے خواہشمند تھے۔