سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب انتقال کرگئے

Former Foreign Minister and former Speaker National Assembly Gohar Ayub passed away

سابق وزیرخارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق گوہر ایوب کچھ عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرِعلاج تھے۔   

زلزلے کے جھٹکے۔

گوہر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد اور سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبزادے تھے،گوہر ایوب کی نمازِ جنازہ کل دوپہر ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی جائےگی۔ 

پی ٹی آئی نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی  کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار  کیا۔ 

 اور ملک و قوم کیلئے  گوہر ایوب صاحب کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ساتھ ہی انہوں نے دعا کرتے ہوئے لکھاکہ  رب العزّت سے گوہر ایوب صاحب کی مغفرت، بلند درجات اور عمر ایوب خان سمیت تمام اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار