
پاکستان کیخلاف استعمال ہونےوالا اسلحہ کہاں سےآیاکیسے استعمال ہوا؟امریکا کےانکشافات
WHO leads very high-risk joint humanitarian mission to Al-Shifa Hospital in #Gaza
— World Health Organization (WHO) (@WHO) November 18, 2023
Earlier today, a joint UN humanitarian assessment team, led by WHO, accessed Al-Shifa Hospital in northern Gaza to assess the situation on the ground, conduct a rapid situational analysis, assess… pic.twitter.com/93uIdy8PVA
بیان میں غزہ کے لوگوں کے شدید مصائب کے پیش نظر فوری جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کے کئی روزہ محاصرے، پھر فضائی و زمینی حملوں سے مختلف وارڈوں کو مکمل تباہ کردینے کے بعد اسرائیل نے ہسپتال سے مریضوں، طبی عملے اور وہاں پر پناہ کیلئے موجود عورتوں، بچوں اور بزرگوں سمیت سینکڑوں فلسطینی شہریوں کو جبری طور پر ہسپتال خالی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں لگ بھگ پانچ ہزار بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے ، اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کی وجہ سے غزہ کے ہسپتالوں، سکولوں، بازاروں اور بیکریوں سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں اور ایسی جگہوں پر بہت سے شہری پھنسے ہوئے ہیں۔