بادل برسیں گے، سموگ کا راج ختم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Clouds will rain or smog will rule the Meteorological Department announced.

 فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے دوسرے آلودہ ترین شہر لاہور میں بادل برسیں گے، سموگ کا راج بھی ختم ہو جائے گا، فضا صاف ہو گی۔ ماہرین نے باغوں کے شہر لاہور میں بارش کی نوید  سناتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ روز میں شہر لاہور میں بادلوں کے برسنے کا امکان ہے، بارش کے بعد لاہور میں سموگ کا راج ختم ہو جائے گا۔

سگریٹ کے حوالے سے انتہائی بری خبر۔

آج بھی لاہور آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح 317 تک جا پہنچی، لاہور میں سردی بڑھنے لگی درجہ حرارت 21 ریکارڈ کیا گیا۔شہر لاہور کی فضائی آلودگی بے قابو ہو گئی، لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 317 ریکارڈ کی گئی۔

 فدا حسین روڈ 457, سید مراتب علی روڈ 393, مال روڈ 340 ، یو ایس قونصلیٹ 313 اے کیو آیی کی شرح ریکارڈ کی گئی، شہر میں سردی میں اضافی ہونے لگا، درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

ماہرین کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، آنے والے دنوں میں شہر میں بارش کی نوید ہے، کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 29 تک ریکارڈ کیا جائے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا۔

 موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23.1 اور زیادہ سے زیادہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، شام میں ہوا میں نمی 25 سے 30 فیصد تک ہو سکتی ہے، شمال مشرقی سمت سے ہوا 19 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج چوتھے نمبر پر موجود ہے، شمال مشرقی ہواؤں کی وجہ سے شہر بھر میں نمی کی سطح میں کمی ہوئی ہے، اس وقت ہوا میں آلودگی کے زراعت 185 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے جو شہریوں کے لیے غیر صحت بخش ہے،  ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔








اشتہار


اشتہار