کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن اشتہارات ،ایس ای سی پی کا کارروائی کا اعلان

Online Advertising of Cryptocurrency and Gambling, SECP Notice of Action

کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ای سی پی نے ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیااور غیر قانونی سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے اشتہارات والے پلیٹ فارم سے کاروباری معاہدوں پر پابندی عائد کر دی۔

طلبا کیلئےبُری خبر۔

ایس ای سی پی نے انٹرنیٹ اور ویب سائٹس پر چلائے جانے والے کرپٹو کرنسی ایکس چینجزاور بیٹنگ والے اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام کمپنیوں اور لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس کو ایسے گمراہ کن اشتہارات چلانے والے پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتہاری معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کر دی، اس حوالے سے کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،کمپنیوں کو پہلے سے کئے گئے ایسے معاہدوں کی تنسیخ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے اشتہارات چلانے والی ویب سائٹ غیر منظور شدہ سکیموں کیخلاف کارروائی ہوگی، یہ کمپنیاں ڈھکے چھپے انداز میں مارکیٹنگ کرتی ہیں،کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی سپانسرشپ کرتی ہیں۔

ان ممنوعہ سکیموں کے ناموں اور لوگو وغیرہ کی تشہیر کرتی ہیں ، عوام میں ان سکیموں اور پلیٹ فارم کو فروغ دیتی ہیں،کئی نیوز ویب سائٹس اور کھیلوں کے بلاگز بھی غیر منظور شدہ ڈیجیٹل کوئن، آن لائن بیٹنگ کو فروغ دے رہی ہیں۔








اشتہار


اشتہار