پی ایس ایل 9 کہاں ہوگا؟

PSL 9 likely to be played in Dubai

 عام انتخابات 2024 کے باعث پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے کچھ میچز دبئی میں کھیلے جانے امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

نسیم تیرے پیار میں حد سے گزر جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ایس ایل کے سیزن 9  کے ابتدائی میچز دبئی میں کرانے پر مشاورت ہوگی، ملک میں الیکشن کی وجہ سے چند میچز دبئی کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیموں کے زیادہ تر فرنچائزز پاکستان میں ہی پوری لیگ کرانے کے حق میں ہیں۔








اشتہار


اشتہار