سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Notification of dividing the Civil Aviation Authority into 2 parts

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ایکٹ 2023 نافذ کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، غیر ملکی زبان میں پیغام

تفصیلات کے مطابق وزارت ہوا بازی کی جانب سے سی اے اے کی تقسیم کے معاملے پر اہم پیشرفت کرتے ہوئے ادارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تقسیم کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی دو الگ الگ محکمے بنائے گئے ہیں۔ دونوں محکمے الگ سربراہ کی زیر نگرانی کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام کمرشل ائیرپورٹس پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔ دوسری طرف لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ائیر ٹرانسپورٹ اور ریگولیٹری کے شعبے سی اے اے کا حصہ ہوں گے۔








اشتہار


اشتہار