بابا وانگا کی 2024 کے حوالے سے 7 خوفناک پیشگوئیاں

Baba Vanga's 7 Terrifying Predictions for 2024

بابا وانگا“ کے نام سے مشہور نابینا بلغاریائی خاتون کا انتقال 1996 میں ہوچکا ہے، لیکن انہوں نے موت سے پہلے جو پیش گوئیاں کیں وہ ان کی موت کے کافی عرصے بعد بھی سچ ثابت ہورہی ہیں۔بابا وانگا کو ”بلقان کی نوسٹراڈیمس“ بھی کہا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 9/11 کے دہشت گرد حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت، چرنوبل کی تباہی اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔

ایٹمی حملے کی دھمکی۔

بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئی تھیں اور 12 سال کی عمر میں انہوں نے ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر اپنی بینائی کھو دی تھی۔جب کئی دنوں بعد ان کی فیملی نے انہیں ڈھونڈ نکالا تو بابا وانگا نے انہیں اپنی پہلی پیش گوئی کے بارے میں بتایا۔

اور اب 2024 کیلئے بھی ان کی کچھ پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔برطانوی اخبار ”ڈیلی اسٹار“ کے مطابق بابا وانگا نے سال 2024 کے لیے سات پیش گوئیاں کی ہیں۔بابا وانگا نے اگلے سال روسی صدر ولادیمیر پوتن پر ایک قاتلانہ حملے کی پیش گوئی کی ہے، یہ حملہ ان کا کوئی اپنا ہی ساتھی کرے گا۔

بابا وانگا نے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کے بڑھنے کے حوالے سے بھی خبردار کیا اور یہ بھی بتایا کہ ایک ”بڑا ملک“ اگلے سال حیاتیاتی ہتھیاروں کے ٹیسٹ یا حملے کرے گا۔

اپنی تیسری پیش گوئی میں بابا وانگا نے نوٹ کیا کہ ایک بہت بڑا معاشی بحران آئے گا جو اگلے سال عالمی معیشت کو متاثر کرے گا۔ قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ جیسے عوامل اس کی وجوہات ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ اگلے سال خوفناک موسمی واقعات اور قدرتی آفات آئیں گی۔بابا وانگا کے مطابق 2024 میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔ اعلیٰ درجے کے ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا۔

ایک اور پیش گوئی میں کہا گیا کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے۔اس نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔





اشتہار


اشتہار