بیوی کو حق مہر نہ دینے پر سپریم کورٹ نے شوہر کو 1 لاکھ جرمانہ کر دیا

The Supreme Court imposed a fine of Rs 1 lakh on the husband for not giving the right dowry to the wife

 بیوی کو حق مہر نہ دینے پر سپریم کورٹ نے شوہر کو 1 لاکھ جرمانہ کر دیا۔ سرپم کورٹ آف پاکستان نے بھلوال سے تعلق رکھنے والے درخوست گزار کو ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا۔سپریم کورٹ نے 6 سال عدالت میں کیس چلانے اور حق مہر نہ دینے پہ جرمانہ کر دیا۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر آپ کو پاکستان کا قانون پسند نہیں تو کم از کم اسلام کا ہی احترام کر لیں۔

شہزاد رائے نے پاکستانی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ ڈھونڈ نکالی

حق مہر بیوی کا حق ہے اسے کیوں نہیں دیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی کتنی بیویاں ہیں۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ دو بیویاں ہیں۔ چیف جسٹس نے نکاح نامہ میں لکھے 5 لاکھ حق مہر 6 سال تک نہ ادا کرنے پر وکیل درخواست گزار کی سرزنش بھی کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو اب دس لاکھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیں تاکہ آئندہ ایسے کیسیز عدالت میں نہ لائیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں اپنا کیس واپس لیتا ہوں ۔ ایسے نہیں ہوگا وکیل صاحب جب مرضی آپ کیس واپس لے لیں۔ 6 سال آپ نے بیوی کو اسکا حق نہیں دیا اور اب آپ انصاف کیلئے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اب آپ کو انصاف تو ملے گا انصاف دونوں طرف ملنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے 1 ماہ میں بیوی کو حق مہر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایک ماہ میں حق مہر ادا کرکے فیملی کورٹ کو آگاہ کریں اور دستاویزات جمع کروئیں اگر 30 روز میں حق مہر ادا نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے 34 سال بعد ماموں سے بھانجی کو وراثت میں حق دلوا دیا۔۔چیف جسٹس قاضی فائز عسییٰ نے ریمارکس دئیے کہ خواتین کے حقوق کو غیر آئینی اور غیر شرعی طریقے سے صلب کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے کہا شرافت سے زمین بھانجی کے حوالے کر دیں۔عدالت میں درخواستگزار کے وکیل نے کہا عدالت کہتی ہے خواتین جو بھی کہیں وہ درست مانا جائے گا ؟۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ خواتین کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دے رہے۔وہی آبزرویشن دی ہے جو بدقسمتی سے معاشرے میں ہو رہا ہے۔درخواستگزار کے وکیل نے کہا لازمی نہیں ہمیشہ مرد ہی عورت کا حق مارے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ابھی تک ایسا کوئی کیس نہیں آیا جس میں عورت نے مرد کا حق مارا ہو۔








اشتہار


اشتہار