پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی ورلڈ کپ کے بعد شادی۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی ورلڈ کپ کے بعد شادی ہوگی۔
حریم شاہ بھی بول پڑیں۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی سے ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہو گا اور اسی دن قوالی نائٹ کی تقریب بھی ہوگی۔
دوسری جانب زرائع نے کہا کہ امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو طے کیا گیا ہے جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہوگی۔ واضح رہے کہ کرکٹر کی جانب سےشادی کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں اور نہ ہی انہوں نے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید کی۔