میتھیو پیری کی موت، مرنے سے پہلے اشاروں میں کیا بتانے کی کوشش کر رہے تھے؟

Who was Matthew Perry and what secret did he want to tell before he died?

ہالی ووڈ کی مشہور کامیڈی سیریز ”فرینڈز“ کے اداکار میتھیو پیری عرف چینڈلر 54 سال کی عمر میں انتقال کر دئے ہیں، میتھیو اپنے ہاٹ ٹب میں مردہ پائے گئے اور مبینہ طور پر ان کی ہلاکت ڈوبنے سے ہوئی ہے۔فرینڈز اسٹار کئی دہائیوں سے ادویات اور الکحل کی لت کے خلاف لڑتے رہے۔ اس کے باوجود وہ ایک مزاحیہ شخصیت کے طور پر مشہور تھے، جن کی ذہانت اور طنز کی مہارت نے انہیں لاکھوں لوگوں کی نظروں میں ایک آئکن بنا دیا تھا۔

 آنکھوں پر فدا ماں نے گود لیے بیٹے سے شادی کرلی

ان دو الگ الگ لیکن اندرونی طور پر ایک کرداروں کے پہلوؤں نے بلاشبہ انہیں بڑی اور سلور اسکرین کے ایک اور لیجنڈ کے ساتھ لاکھڑا کیا اور وہ ہے ”بیٹ مین“۔میتھیو نے مرنے سے پہلے خود بھی اپنے آپ کو ”میٹ مین“ کہنا شروع کردیا تھا۔میتھیو پیری کی آخری انسٹاگرام پوسٹ ان کی موت سے صرف پانچ دن پہلے شیئر کی گئی تھی۔

 جس میں کامک بک کیریکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے خود کو ”میٹ مین“ کا نام دیا تھا۔ان کی موت پر افسوس کرنے والے شائقین نے بھی اس بات کی نشاندہی کی کہ میتھیو کی آخری تصویر میں انہیں لاس اینجلس میں اپنے گھر میں آؤٹ ڈور ہاٹ ٹب میں آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مقامی پولیس ذرائع کے مطابق، 28 اکتوبر کو اسی جاکوزی میں ان کی موت ہوئی۔لیکن یہ آخری پوسٹ ہی بیٹ مین کی طرف اشارہ نہیں تھی، ان کی پچھلی چھ تمام پوسٹ میں بیٹ مین کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔ 

ان کی موت سے ایک ہفتہ قبل شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک ہوم سینما روم دکھایا گیا، جس میں بیٹ مین فرنچائز کی تازہ ترین فلمیں تین اسکرینوں پر لگائی گئی تھیں۔ 

دوسری پوسٹس میں مختلف سیٹنگز میں بیٹ مین کی مشہور علامت دکھائی گئی، جس میں سے ایک ہالووین کے کدو پر تراشی گئی تھی۔ 

اس پوسٹس میں بھی میتھیو پیری بار بار اپنے آپ کو ”میٹ مین“ لکھ رہے تھے۔پیری کے مداحوں اور ان کے 8.1 ملین انسٹاگرام فالوورز میں سے بہت سے لوگوں نے قیاس کیا کہ شاید ان کی بیٹ مین تھیم والی حالیہ پوسٹس فرنچائز کے لیے ایک تعظیم سے زیادہ تھیں۔ 

ان کا خیال تھا کہ یہ ایک اشارہ ہے کہ انہیں ایک نئے بیٹ مین کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے، خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ پیری کے لکھے ہوئے کیپشن میں سے ایک میں لکھا ہے، ’کیا آپ سمجھ رہے ہیں میں آپ کو کیا بتانے کی کوشش کر رہا ہوں؟‘



حوالہ 



اشتہار


اشتہار