پاکستان ریلوے کا شدید دھند کیلئے جدید سسٹم متعارف

Pakistan Railways introduced modern system for severe fog

پاکستان ریلوے نے شدید دھند میں ٹریک کو کلیئر دکھانے والا جدید ترین سسٹم متعارف کروادیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے انجینئرز نے یو ای ٹی کے انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک ایسا "ڈیجیٹل ریلوے ڈرائیونگ سسٹم” تیار کرلیا ہے جو نہ صرف حادثات سے روک تھام میں ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ یہ سسٹم ٹرین ڈرائیورز کو سخت دھند اور دھوئیں(اسموگ) کی صورت میں بھی ٹریک کو 700 میٹر تک صاف دکھاتا ہے۔

سابق صدر پرجرمانہ عائد۔

 اس سسٹم کا کامیاب ٹرائل کیا جاچکا ہے اور ابتدائی طور پر اس کو چار انجنوں میں انسٹال کیا جائے گا، رواں سال ہی یہ تعداد بڑھائی جائے گی اور درجہ بہ درجہ اس کا دائرہ کار تمام ٹرینوں تک بڑھا دیا جائے گا۔ 

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز شاہد عزیز نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کے ہمراہ ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم کا افتتاح کیا۔ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم‘ کا آغاز لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس سے کیا گیا۔ 

یہ سسٹم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے الخوازمی انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ ڈرائیور معاون سسٹم شدید دھند میں 700 میٹر تک بغیر کسی رکاوٹ کے ڈرائیور کو کلیئر راستہ دکھائے گا۔ 

اس کے علاوہ ڈیجیٹل سسٹم 700 میٹر تک سگنلز، لیول کراسنگز، گیٹس، ٹریس پاسنگ کے علاوہ دیگر خطرات کی بھی نشاندہی کرے گا۔ افتتاح کے موقع پر چیف سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر محمد احمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق عزیز، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی محمد علی چاچڑ، چیف مکینیکل انجینئر لوکو غلام قاسم سمیت ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران بھی موجود 
تھے۔

سی ای او ریلویز شاہد عزید کا کہنا تھا کہ ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم سے دھند کے دنوں میں ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت میں بہتری آئے گی اور سسٹم سے شدید دھند کے دنوں میں حادثات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگا جبکہ یہ سسٹم پاکستان ریلویز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔








اشتہار


اشتہار