موت کی پیشگوئی کرنے والی بلّی

A cat that foretells death

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی چھٹی حس ہوتی ہے، لیکن کیا جانور موت کی پیش گوئی بھی کرسکتے ہیں؟امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے ایک ریٹائرمینٹ ہوم میں ایک بلی رہتی تھی۔

ابھی ابھی بڑی شدت کا زلزلہ آیا۔

جو اس وجہ سے مشہور تھی کہ اسے پتا چل جاتا تھا کہ ریٹائرمینٹ ہوم میں رہنے والا کونسا شخص انتقال کرنے والا ہے۔سکر کو 2005 میں روڈ آئی لینڈ نرسنگ ہوم نے گود لیا تھا تاکہ یہاں کے رہائشیوں کو سکون فراہم کیا جا سکے۔

موت کی پیشگوئی کرنے والی بلّی

لیکن جلد ہی عملے نے پایا کہ آسکر زیادہ تر تنہا رہنا پسند کرتی تھی، لیکن جب وہ ریٹائرمنٹ ہوم کے کسی مکین کے ساتھ گھل مل جاتی تو وہ شخص کچھ گھنٹے بعد مرجاتااس کے بعد عملے نے آسکر کی نقل و حرکت کو ایک انتباہ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔

اور ان مریضوں کے اہل خانہ سے پہلے ہی رابطہ کرلیا کرتا تھا جن کے ساتھ بلی کھیل رہی ہوتی۔تاکہ وہ بلی کے درست ہونے کی صورت میں اپنے پیاروں کو الوداع کہ سکیں۔ابتدائی طور پر ریٹائرمنٹ ہوم کے ڈاکٹروں نے اس اندازے کو درگزر کیا، لیکن کم از کم 25 مختلف واقعات کے بعد انہیں شک ہونے لگا کہ بلی موت کو محسوس کرسکتی ہے۔

موت کی پیشگوئی کرنے والی بلّی

ڈاکٹر ڈیوڈ ڈوسا نے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے لیے ایک مضمون لکھا جس میں انہوں نے اس مفروضے کی جانچ کی کہ آیا بلی یہ بتا سکتی ہے کہ کون سے بیمار مریض مرنے والے ہیں۔ان کا خیال تھا کہ آسکر مریضوں میں بائیو کیمیکل تبدیلیوں کو سونگھ سکتی تھی۔

دوسرے ماہرین کا خیال ہے کہ بلی رہائشیوں کی نقل و حرکت کی کمی یا موت کے دوران خارج ہونے والی بو کے ابتدائی مراحل کا پتہ لگا رہی تھی۔کراس روڈ ہاسپیس سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈوسا نے کہا کہ ’آسکر شروع میں بہت خوفزدہ بلی تھی۔

 وہ واقعی باہر آنا پسند نہیں کرتی تھی، اکثر اوقات اسے سپلائی کی الماری میں یا کسی بستر کے نیچے کہیں پایا جاتا، وہ تب تک باہر نہیں آتی، جب تک کوئی موت کے قریب نہ ہو‘۔ڈاکٹر ڈوسا نے کہا کہ 2015 تک آسکر نے کامیابی سے 100 سے زیادہ اموات کی پیش گوئی کی تھی۔





اشتہار


اشتہار