پی آئی اے کے مسافروں کیلئے اچھی خبر۔

Good news for PIA passengers.

پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او )نے پی آئی اے کو محدود پیمانے پر ایندھن کی فراہمی شروع کر دی ، جس سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہو گیا۔

عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار ، گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک کا اضافہ متوقع۔

پی ایس او کی جانب سے آئل فراہمی سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے جدہ کیلئے پروازیں روانہ ہو گئیں،اسلام آباد سے ایک پرواز ریاض کیلئے بھی روانہ ہو گئی۔

اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز بارہ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ،ملتان سے جدہ جانے والی پرواز بھی گیارہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی جزوی بحالی ایئر لائن انتظامیہ کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ 










اشتہار


اشتہار