سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا۔ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کر دی ہے۔اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کر کے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔
سکولوں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اسٹار لنک کمپنی غزہ میں بین الاقوامی امدادی اداروں کو انٹرنیٹ کی سپورٹ کرے گا۔