سکولوں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

سکولوں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

محکمہ تعلیم نے سندھ میں سکولوں کے اندر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ سندھ کے سکولوں میں سوشل میڈیاکے استعمال پرپابند عائد ، ڈائریکٹر سیکنڈری سکولز حیدر آباد نے تمام سکولوں کو خط لکھ دیا، حیدرآباد ڈویزن کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔

آئی سی سی کی بڑی غلطی سامنے آگئی

محکمہ تعلیم نے اپنے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا کے استعمال پر عائد پابندی پرعملدرآمد کرایا جائے، ضلعی افسران کو محکمہ کو بدنام کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا گیا۔ ڈائریکٹر سیکنڈری سکولز حیدر آباد کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق ضلعی افسران اپنے ملازمین کو اس قسم کا رویہ فوری طور پر بند کرنے کو یقینی بنائیں، منفی اور متنازعہ مواد اپ لوڈنگ کرنے کی صورت میں ان پر جرمانہ عائد اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔







اشتہار


اشتہار