چین کے سابق وزیرِ اعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے

Former Chinese Premier Li Keqiang has died

چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 68 سالہ لی چیانگ نے رواں سال مارچ میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، وہ شنگھائی شہر میں آرام کر رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کی موت واقع ہو گئی۔

کیا اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا؟

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سابق چینی وزیراعظم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ لی کی چیانگ کے انتقال کا سن کر دکھ اور شدید صدمہ پہنچا، وہ پاکستان کےعظیم دوست تھے۔


اشتہار


اشتہار