اہم شخصیت نےعہدے سے استعفیٰ دیدیا

The important person resigned from the post

لیسکو کی ڈائریکٹر ایچ آر آزیہ شعیب نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر نے استعفیٰ منظور کر لیا، ڈائریکٹر ایچ آر آزیہ شعیب یکم نومبرتک فرائض انجام دیں گی، ڈائریکٹر ایچ آر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔

جدہ پہنچ گئے ، والہانہ استقبال!

آزیہ شعیب نےبطورڈائریکٹر ایچ آر 7سال تک فرائض انجام دیئے،ضمیر حسین کلاچی کو ڈائریکٹر ایچ آر لیسکو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن لیسکو میاں محمد افضل کو جبری رخصت پربھجوادیاگیا۔

 ڈی جی ایڈمن کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اختلافات کی بنیاد پر رخصت پربھجوایا گیا،چیئرمین حافظ میاں نعمان کی قریبی عزیز شعبہ ایڈمن میں تعینات ہیں،چیئرمین اور ڈی جی ایڈمن میں قریبی عزیز کی تعیناتی پر اختلافات پیدا ہوئے ۔







اشتہار


اشتہار