سونے کی قیمتیں پھر آسمان کو چھونے لگیں، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

The prices of gold started to touch the sky again, how much did it cost per tola?

 عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 10ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا  215،000 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

ورلڈ کپ: بھارت اور بنگلہ دیش کا ٹاکرا آج ہوگا

24 قیراط سونے کی قیمت میں 10 ہزار کے اضافے کے بعد قیمت2لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 197،084 روپے ہوگئی۔ 

جبکہ  22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بلین مارکیٹ میں ایک لاکھ 68 ہزار 967روپے ہے، جبکہ 10 گرام کے 24 قیراط کی فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 328 روپے ہے۔ 

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 36 ڈالر بڑھکر 1959 ڈالر ہوگئے یاد رہےکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں6400 کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ  6 ہزار 5 سو روپے ہوگئی تھی۔







اشتہار


اشتہار