پٹرول کی قیمت میں کتنے روپےفی لیٹرکمی؟

How many rupees per liter reduction in the price of petrol?

15 اکتوبر  کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری بھرکم کمی کے بعد پاکستانیوں کے ایک خوشخبری ہے کہ یکم نومبر سے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔کیونکہ عالمی طور پر تیل کی قیمتوں میں آج دوبارہ سے کمی ہونا شروع ہو گی۔اسی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

سونے کی قیمتیں پھر آسمان کو چھونے لگیں، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی مارکیٹ میں اس وقت برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں 1.76 ڈالر یا 2 فیصد فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 88.07 ڈالرہو گئی۔امریکی تیل یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.75ڈالر یا 2.1 فیصد فی بیرل کم ہوئی جس سے امریکی خام تیل کی قیمت 83.74 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

پروگرام’10 تک‘ کے میزبان ریحان طارق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اکتوبر کو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسرائیل فلسطین تنازعہ کے بعد خدشہ پیدا ہو ئے تھا کہ اس کا اثر عالمی مارکیٹ پر آئے گا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔عالمی مارکیٹ میں اس جنگ کے دوران ترسیل میں رکاوٹ ضرور پیدا ہوئی ہے جس سے قیمتیں بڑھی بھی تھی ۔

اس تنازعہ کے بعد سے یورپی برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد جبکہ امریکی برینٹ کروڈ کی قیمت میں لگ بھگ 9 فیصد تک اضافہ ہوا تھا ۔ کیونکہ مشرق وسطیٰ کا خطہ دنیا میں تیل کی مجموعی سپلائی کے تقریباً ایک تہائی حصے کو کنٹرول کرتا ہے، اور عالمی سپلائی کا تقریباً 20 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اس لیے یہ خدشہ بھی یہی موجود تھا کہ اگر ایران اور سعودی عرب جیسے ممالک تک یہ تنازع پھیلتا ہے تو اس کے اثرات ہوں گے خاص طور پر اگر ایران آبنائے ہرمز کو تیل کی سپلائی کے لیے بند کر دیتا ہے۔



 کیونکہ مشرق وسطیٰ کے خطے کے ممالک میں سے صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر خلیج سے یورپی ممالک کو خام تیل کی ترسیل کے لیے پائپ لائنیں دستیاب ہیں۔لیکن اب مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں۔ 

جس سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوگئے۔ای لیے دوبارہ سے اب عالمی مارکیٹ میں بھی تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گی جس کے اثرات پاکستان پر آئنگے اور توقع ہے کہ آنے والے مزید دنوں میں بھی تیل کی قیمتیں عالمی طور پر مزید گرینگے ۔






اشتہار


اشتہار