سعودی عرب رواں ماہ ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کرے گا

Saudi Arabia will test the first hydrogen train this month

 سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کرے گا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان سعودی ریلوے کمپنی ’’سار‘‘ نے یہ اعلان فرانسیسی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد کیا ۔

پوری دنیا میں اپنی آواز کا جادو چلانے والے پاکستانی نامور گلوکار کی اذان دینے کی ویڈیو وائرل۔

سعودی عرب اور فرانس نے 20 جنوری 2022 کو اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی تھی اسے موثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی ریلوے کمپنی ’’سار‘‘ نے کہا ہے کہ رواں ماہ ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کیا جائے گا۔ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پہلی بار سعودی عرب میں ہائیڈروجن ٹرین چلائی جائے گی۔

یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ سعودی عرب پائیدار ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی اپنانے کے حوالوں سے عہد کی پابندی کررہا ہے۔ سعودی وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینئر صالح الجاسر ،جو سعودی ریلوے کمپنی سار کی مجلس انتطامیہ کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ سار سعودی وژن 2030 سے ماخوذ گرین سعودی عرب انشیٹو کی تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کی پابند ہے اور ہائیڈروجن ٹرین کا تجربہ اسی سلسلے کی کڑی ہے








اشتہار


اشتہار