گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی،فیصل آباد کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

Fire in grid station, several areas of Faisalabad plunged into darkness

فیصل آباد میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ آگ لگنے سے متاثرہ گرڈ اسٹیشن کے 11 فیڈرز اور اس سے منسلک 132 کے وی کے 11 گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور 60 فیڈرز بند ہوگئے جس سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ 

نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے بڑے انعام کی پیشکش۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے بعد 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پالیا جب کہ فیسکو کی جانب سے 132 کے وی کے 11 گرڈ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی۔

گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی،فیصل آباد کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

 فیسکو حکام نے کہا کہ صرف آگ سے متاثرہ 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کے 11 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے، ٹرانسفارمرز اور پینلز کی مرمت کے بعد متاثرہ گرڈ اسٹیشن کے 11 فیڈرز پر بجلی بحال کردی جائے گی۔







اشتہار


اشتہار