گوگل نے اسمارٹ فون پکسل 8 اور پکسل 8 پرو متعارف کرا دیئے

Google introduced the Pixel 8 and Pixel 8 Pro smartphones

گوگل کی جانب سے ڈیوائسز میں 50 میگا پکسل مرکزی کیمرا، بلٹ ان تھرما میٹر اور نئے بیسٹ ٹیک ٹول سمیت کئی دلچسپ فیچرز پیش کیے گئے ہیں۔دونوں فونز کا مرکزی کیمرا 50 میگا پکسل رکھا گیا ہے جبکہ پکسل 8 کے دوسرے کیمرے اور الٹرا وائڈ کیمرا میں آٹو فوکس کا فیچر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ 

شہباز شریف نے بازی پلٹ دی۔

پکسل 8 پرو میں تمام کیمروں کو بہتر کیا گیا ہے۔نئے پکسل 8 کا ڈسپلے 6.2 انچ جبکہ پکسل 8 پرو کا ڈسپلے 6.7 انچ کا رکھا گیا ہے۔پکسل 8 میں 4575 ایم اے ایچ جبکہ پکسل 8 پرو میں 5050 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

 دونوں بیٹریوں کا دورانیہ 24 گھنٹوں سے زیادہ ہے تاہم کمپنی کی جانب سے فون میں نیا ٹینسر جی 3 پروسیر نصب کیا گیا ہے۔صارفین فون میں متعدد نئے ایڈیٹنگ ٹولزبھی  استعمال کر سکیں گے جن میں سب سے دلچسپ ٹول بیسٹ ٹیک کا ہے جس کو گروپ تصاویر کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 یہ فیچر ایک جیسی تصاویر کو خود بخود جوڑ دیتا ہے تاکہ حتمی تصویر میں موجود تمام افراد مناسب دکھائی دیں جبکہ میجک ایڈیٹر ٹول مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تصویر میں کسی فرد کی جگہ کو یکسر تبدیل کر سکتا ہے۔گوگل کی جانب سے پکسل 8 کی قیمت 849 ڈالر (2 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ پکسل 8 پرو کی قیمت 999 ڈالر (2 لاکھ 82 ہزار) رکھی گئی ہے۔





اشتہار


اشتہار