سٹیٹ بینک نے فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریٹینشن ریٹ 50 فیصد کردیا۔ سٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمدات اور متعلقہ خدمات کو پروان چڑھانے کی غرض اہم فیصلہ کر لیا اور فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریٹینشن ریٹ 50 فیصد کردیا، سٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر برآمدکنندگان کے خصوصی فارن کرنسی اکائونٹس میں موجود رقوم کو ادائیگیوں کے لیے استعمال کی اجازت دے کر آسانی پیدا کردی گئی۔
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔
برآمد کنندگان کو ای ایس ایف سی اکاؤنٹس سے آن لائن ادائیگیوں میں مدد دینے کی خاطر بینکوں کو انہیں ڈیبٹ کارڈز کے اجرا میں سہولت دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فری لانسرز اپنے ای ایس ایف سی اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا پانچ ہزار ڈالر رکھنے کے مجاز ہیں، آئی ٹی برآمد کنندگان کے خصوصی فارن کرنسی اکاونٹس میں برآمدی آمدن رکھنے کی حد 35 سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔