ایپل آئی فون 15 پرومیکس میں 5x ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے جس سے ویڈیو اور تصاویر کا معیار پہلے سے کئی بہتر ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بہتر کیمرہ اکثر آئی فون کو اپ گریڈ کرنے کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہوتا ہے.
آس پاس کےافراد کو 'میوٹ'کردینےوالا حیرت انگیز اسمارٹ سپیکر تیار

آئی فون 15میں 48 ایم پی کا مرکزی کیمرہ خاص طور پر آئی فون کے پرو ماڈل کے لیے تیار ہوا ہے جو 24 ایم پی سپر ہائی ریزولوشن کے ساتھ دستیاب ہے اور اس کی وجہ سے تصاویر کا معیار پہلے سے بہتر ہو گا لیکن الٹرا وائیڈ 12MP میں اس سال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ایپل نے آئی فون 15 پرومیکس میں ایک اضافی ڈیجیٹل لینز اور ایک 5x ٹیلی فوٹو لینز کا اضافہ کیا ہے جو صارفین کے کیمرہ تجربہ کو مزید بہتر بناتا ہے۔ آئی فون 15 پرو میکس اب تک کا سب سے طویل آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے جس کی مدد سے بہتر کلوز اپ اور ایکشن فوٹو کھینچے جا سکیں گے۔
آئی فون 15 میں ویڈیو کا معیار پہلے سے کئی بہتر ہے جو صارفین اسمارٹ فون پر حاصل کر سکتے ہیں۔ 15 پرو میں 3x زوم ہے لیکن 15 پرو میکس میں صارفین کو 5x زوم ملتا ہے جو کہ 120mm لینز کے برابر ہے۔
آئی فون 15 کے کیمرہ اپ گریڈ کے بعد رات کے وقت لوگوں کی تصاویر میں ڈرامائی طور پر بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ صارفین تصویر بنانے کے بعد بھی اب اس میں پوٹریٹ موڈ اور بلر شامل کر سکتے ہیں۔