آس پاس کےافراد کو 'میوٹ'کردینےوالا حیرت انگیز اسمارٹ سپیکر تیار

An amazing smart speaker that 'mutes' people around is ready

ایسا اسمارٹ اسپیکر تیار جس کے ذریعے ورچوئل میٹنگ میں لوگوں کی آوازوں کو میوٹ کرنا ممکن ہے۔تفصیلات کے مطابق   سائنسدانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز اسمارٹ اسپیکر تیار کیا ہے جو آپ کے اردگرد موجود افراد کو 'میوٹ' یعنی خاموش کر دیتا ہے۔

پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجے گا۔

مگر کسی ہوٹل، کمرے یا کسی بھی جگہ موجود ہجوم کے شور سے بچنا ممکن نہیں ہوتا۔ امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسے اسمارٹ اسپیکر کو تیار کیا ہے جو self-deploying مائیکرو فونز کو استعمال کرکے ایک کمرے کو مختلف اسپیچ زونز میں تبدیل کر دیتا ہے۔

آس پاس کےافراد کو 'میوٹ'کردینےوالا حیرت انگیز اسمارٹ سپیکر تیار

یہ اسپیکر بولنے والوں کی پوزیشن کو ٹریک کرتا ہے اور ڈیپ لرننگ الگورتھمز استعمال کرکے کمرے کے مخصوص حصوں کو صارف کے لیے میوٹ کر دیتا ہے،یعنی آپ کے اردگرد لوگ بات تو کر رہے ہوتے ہیں مگر وہ آواز آپ کو سنائی نہیں دیتی۔

یہ اسمارٹ اسپیکر چھوٹے چھوٹے روبوٹ مائیکرو فونز پر مشتمل ہے جو خودکار طور پر ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں۔اس سے سسٹم کو ماحول کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے اور وہ اس کے مطابق کام کرتا ہے۔

اس اسپیکر کے حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے۔محققین نے بتایا کہ اگر ہم آنکھیں بند کریں اور کمرے میں 10 افراد بات کر رہے ہوں تو ہمیں پتا نہیں چلتا کہ کون بات کر رہا ہے اور بولنے والا کمرے میں کہاں بیٹھا ہوا ہے، یہ انسانی دماغ کے لیے پراسیس کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔









اشتہار


اشتہار